بھارت

اتر پردیش: پولیس کو عتیق احمد ، اشرف کے قتل میں کلین چٹ دیدی گئی

atiq ahmad

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف کے قتل معاملے میں پولیس کو کلین چٹ دیدی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو اس معاملے میں بے گناہ قرار دیا ہے ۔ یہ رپورٹ ریاستی اسمبلی میں گزشتہ روز پیش کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف کے قتل کی منصوبہ بندی پولیس نے نہیں کی تھی، پولیس کیلئے اس واقعے کو روکنا ممکن نہ تھا ۔ الہ آبادہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس دلیپ بابا صاحب بھونسلے کی قیادت میں کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ قتل پولیس کی منصوبہ بند سازش نہیں تھی۔
عتیق احمد اور اشرف کو 15اپریل 2023کو پولیس حراست میں برسرعام گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button