پاکستان
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، اس سلسلے میں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوٹس میں کہاگیا کہ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 اکتوبر 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں۔









