کٹھوعہ میں ٹانگ پر چھلہ (انگوٹھی )لگاکبوتر برآمد
بھارتی حساس اداروں کی ڈوڈیں لگ گئیں
جموں: بھارت کے غیر قانونی قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ٹانگ پر ایک چھلا (انگوٹھی) لگا ہوا کبوتر پایا گیا ہے جس سے بھارتی حساس اداروں کی ڈوڈیں لگ گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کبوتر ضلع کے علاقے ہیرانگر گاﺅں چھن کھتریاں میں پایاگیا جو کنٹرول لائن کے قریب واقع ہے۔
مقامی دیہاتیوں نے کبوتر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔بعد ازاں حساس اداروں نے کبوتر کو اپنی تحویل میں لے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔
ہیرا نگر علاقے میں حالیہ دنوں کے دوران پیش آنے والا اس نوعیت کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے قریبی علاقوں سے پرندوں، بالخصوص کبوتروں کا ملنا اور ان پر بھارت کی جانب سے جاسوسی کے الزامات عائد کرنا ایک پرانا اور مضحکہ خیز سلسلہ ہے۔
بھارتی فورسز اور میڈیا کی جانب سے بے زیان پرندوں کو "پاکستانی جاسوس” قرار دے کر سکیورٹی خطرہ قرار دینا بھارت کیلئے عالمی سطح پر نہ صرف بین جگ ہنسائی کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف بے جا پروپیگنڈے کی واضح مثال بھی ہے۔






