خراج عقیدت

پروفیسر عبدالغنی بٹ کی پہلی برسی پر شاندار خراجِ عقیدت

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کو پہلی برسی پر خاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک تجربہ کار، صاحبِ بصیرت اور مدبر کشمیری رہنما تھے، جنہوں نے اپنی زندگی جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے سیاسی جدوجہد میں وقف کر رکھی تھی۔ ان کی سیاسی بصیرت، فکری گہرائی اور کشمیر کاز سے غیرمتزلزل وابستگی کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اہم رہنما کی حیثیت سے پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سیاسی اور سفارتی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ مسلسل مکالمے، سیاسی روابط اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے زبردست حامی تھے۔ ان کا متوازن طرزِ فکر، سیاسی فہم و فراست اور پُرامن ذرائع سے وابستگی انہیں ان کے رفقا اور سیاسی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھنے کا باعث بنی۔ترجمان نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی سیاسی اور فکری خدمات تحریکِ کشمیر کا ایک قیمتی ورثہ ہیں۔ کشمیر کاز کے لیے ان کی تاحیات وابستگی، سیاسی بصیرت اور خدمات آنے والی نسلوں کے لیے تحریک اور رہنمائی کا ذریعہ بنی رہیں گی۔ترجمان نے کہاکہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی قیادت اور کارکنان پروفیسر عبد الغنی بٹ کے اہلِ خانہ، رفقا اور ساتھیوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اوردعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button