APHC-AJK

پروفیسر عبدالغنی بٹ کو پہلی برسی پرشاندار خراج عقیدت

تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کی تعریف

اسلام آباد:تحریکِ آزادی جموں و کشمیر کے ممتاز حریت رہنما، دانشوراور ماہرِ تعلیم پروفیسر عبدالغنی بٹ کو پہلی برسی پر تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ مجلس میںحریت قیادت اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اور پروفیسر عبدالغنی بٹ کوانکی تحریکِ آزادی کشمیر، تعلیم، کشمیری زبان و ادب اور قومی شعور کی بیداری کے لیے خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔حریت کنوینر غلام محمد صفی نیاس موقع پر کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے اپنی پوری زندگی تحریکِ آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ایک صاحبِ علم، حریت پسند دانشور اور تحریک آزادی کے مخلص رہنما تھے جنہوں نے ہر مشکل اور آزمائش کے باوجود اپنے اصولی موقف پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں عملی کردار ادا کیا۔ ان کے آزادی پسند موقف اور سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں بھارتی ریاستی جبر ، گرفتاریوں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، تاہم وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کی علمی، فکری اور ادبی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرحوم کا مشن اور ان کی جدوجہد کی فکر اس وقت تک زندہ رہے گی جب تک کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین اور حقِ خودارادیت کے حصول کا موقع نہیں مل جاتا۔ سید یوسف نسیم، سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود،، زاہد صفی، راجہ خادم حسین، جاوید اقبال بٹ، میاں مظفر، منظور احمد شاہ، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ افسر خان، نجیب اللہ غفور، امتیاز وانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ تحریکِ آزادی کشمیر کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی کشمیری عوام کے حقوق، تعلیم، قومی شعور اور کشمیری زبان و ادب کے فروغ کیلئے وقف کررکھی تھی۔مقررین نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کو شاندارخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور خدمات آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ مجلس کے اختتام پر پروفیسر عبدالغنی بٹ سمیت تمام شہدائے کشمیرکی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین کے بھائی عبدالرئوف کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی، جن کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس احمد کیلئے بھی دعا کی گئی ۔مجلس میں غلام محمد صفی، سید اعجاز رحمانی،حاجی سلطان بٹ، زاہد اشرف،دائود یوسفزئی، سید مشتاق، عدیل مشتاق وانی، نذیر احمد کرنائی، عبدالمجید لون، شیخ عبدالماجد، منظور احمد ڈار،محمد اشرف ڈار ، محمد شفیع ڈار،سرور گلگتی، امتیاز بٹ، قاضی عمران اور امتیاز وانی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button