بھارت

بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک تازہ واقعہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے گوشت لے جانے والے ایک 40 سالہ مسلمان بریانی فروش کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مہونا کے قصائی محلہ کا رہائشی رضوان بڑی مسجد کے قریب بریانی کا اسٹال لگاتا ہے۔ وہ ایتونجا علاقے میں اپنے اسٹال کے لیے گوشت لے جا رہا تھا کہ بجرنگ دل سے وابستہ تین افراد نے اسے روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں رضوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے میں اس کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے رانا یادو، شانو اور سورج کو واقعے میں ملوث افراد کے طور پر نامزد کیا ہے، جبکہ ضبط کیے گئے گوشت کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

لکھنو کے واقعے کے بعد پریاگ راج کے پھول پور علاقے میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جہاں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمان تاجرکو گوشت فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔متاثرہ دکانداروں نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس گوشت فروخت کرنے کے باقاعدہ لائسنس موجود ہیں اور وہ گائے کا گوشت فروخت نہیں کرتے۔

اتر پردیش میں مسلم گوشت فروشوں کو نشانہ بنانے کے یہ واقعات ان کی روزمرہ زندگی اور روزگار کو درپیش بڑھتے ہوئے دبا اور ہراسانی کے خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔KMS-1

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button