بھارت

بھارت : منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ ترین واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع تامینگ لونگ میں ایک 17 سالہ ناگا لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان بالائی نکاو¿ گاو¿ں سے تمئی قصبے کی جانب اکیلا جا رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں ناگا گاو¿ں کے رضاکاروں نے ایک تنگ راستے کے کنارے اس کی لاش برآمد کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔فروری 2026 میں ناگا اور کوکی برادریوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر اقتدار ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تازہ واقعہ 15 ستمبر کو تامینگ لونگ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو کوکی خواتین کے قتل کے ایک ہفتے کے اندر پیش آیا۔ چند گھنٹے بعد مشتبہ عسکریت پسندوں نے پڑوسی ضلع کانگ پوکپی کے ایک ناگا گاو¿ں میں کم از کم دو مکانات کو نذرِ آتش کر دیا۔
اس سے قبل 13 ستمبر کو تامینگ لونگ اور نونی اضلاع میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں دو خواتین سمیت چار کوکی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دونوں برادریوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث کانگ پوکپی، تامینگ لونگ، نونی اوکھرول اور کام جونگ بدستور سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں، جہاں تشدد کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔منی پور میں وسیع تر نسلی تنازعہ عیسائی اکثریتی کوکی اور ہندو اکثریتی میتی برادریوں کے درمیان مئی 2023 میں شروع ہوا تھا اور اس میں کم از کم 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عیسائی ہیں جبکہ ہزاروں افراد اب بھی بے گھر ہیں۔
حکمران بی جے پی کو طویل عرصے سے جاری بحران سے نمٹنے اور تشدد کے واقعات روکنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران منی پور کی سیاسی صورتحال میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں، تاہم زمینی سطح پر کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔ این برین سنگھ کی حکومت سے لے کر فروری 2025 میں صدر راج کے نفاذ اور اب وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی حکومت تک معمولات زندگی بحال کرنے کا وعدہ محض وعدہ ہی رہ گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button