مقبوضہ جموں و کشمیر

آستانِ عالیہ دستگیر صاحب میں میرواعظ کا خصوصی خطاب، توحید کے پیغام پر زور

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر آستانِ عالیہ دستگیر صاحب خانیار میں ایک خصوصی خطاب کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس روح پرور مجلس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جن میں خواتین کی بھی ایک قابلِ ذکر تعداد شامل تھی۔میرواعظ نے توحید کے پیغام اور حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کی لازوال تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لوگوں کو قرآن و سنت کی پیروی، تزکیہ نفس، نیک عمل اور اللہ تعالی پر کامل توکل کی تلقین فرمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا بھر کے مسلمان شدید مشکلات اور بے یقینی کی صورتِ حال سے دوچار ہیں، انہیں پر خلوص دعا، سچی توبہ، صبر اور مضبوط ایمان اور یقین کے ذریعے اللہ تعالی کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔میرواعظ نے اہلِ ایمان پر زور دیا کہ وہ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں عاجزی، ہمدردی، اصلاحِ باطن اور خدمتِ خلق کی اقدار کو اپنائیں۔ میرواعظ نے حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی منقبت پیش کرتے ہوئے انکی لافانی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل جب میرواعظ خانیار پہنچے تو مقامی انتظامیہ کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button