مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ہائیکورٹ نے کالے قانون کے تحت نظر بند2کشمیریوں کی رہائی کی درخواستیں خارج کردیں

 

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے 2 کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت نظر بندی برقرار رکھتے ہوئے انکی جانب سے دائر رہائی کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایم اے چودھری پر مشتمل ہائی کورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب کے رہائشی فردوس احمد شاہ اور ضلع کولگام کے علاقے منزگام کے طارق احمد ڈار پر لاگو پی ایس اے کالعدم قراردینے کی درخواستیں خارج کر دیں۔
انہیں بالترتیب یکم مئی 2025 اور 13 دسمبر 2025 کو متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر کالے قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کو آواز کو دبانے کیلئے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں کو” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کررکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button