چیف الیکشن کمشنر کو جانا ہی ہوگا، بانی کاکروچ جنتاپارٹی
نئی دلی: نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتاپارٹی(سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار کے استعفے کا پنا مطالبہ دہراتے ہوئے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرلکھا” گیانو کو جانا ہی ہوگا۔”
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوںنے اپنا یہ مطالبہ کیرالہ کے سابق چیف سیکرٹری کی طرف سے اس بات کے انکشاف کے بعد دہرایا کہ کمارنے انہیں عام انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے امیدوار بننے کی پیشکش کی تھی۔ ایک رپورٹ میںکہا گیاہے کہ” کیرالہ کے سابق چیف سیکرٹری جیجی تھامس نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016میں ایک ہی پرواز میں سفر کے دوران گیانیش کمار نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ 2019کے لوگ سبھا انتخابات میں امیدوار بننے میںدلچسپی رکھتے ہیں ۔ کمار اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت تعریفیں بھی کرتے رہے اور انہیوںنے کھلے طور پر مجھ سے پوچھا کہ کیا میں 2019کے عام انتخابات میں پٹھانم تھنہ سے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے میںدلچسپی رکھتا ہوں ۔ وہ مجھے آمادہ کرنے کی بہت کوشش کر رہے تھے ، لیکن میں نے انکار کیا۔”
دپکے نے انسٹا گرام پریہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ” گیانو کو تو اب جاناہی ہوگا۔”






