بھارت

اندور کے کارٹونسٹ پر آر ایس ایس کے خلاف قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ پر مقدمہ درج

اندور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے آر ایس ایس کیخلاف سوشل میڈیاپر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر کارٹونسٹ ہیمنت مالویہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک وکیل اور آر ایس ایس کے کارکن ونے جوشی نے لسوڈیا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہیمنت مالویہ کے کارٹون "جارحانہ”، "فحش” اور "غیر مہذب” ہیں۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارٹونسٹ کی سوشل میڈیا پوسٹوں کا مقصد ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور آر ایس ایس کی شبیہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہیمنت مالویہ نے جس پردفعہ 196، 299، اور 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اپنے فیس بک اکائونٹ سے وزیراعظم نریندر مودی، آر ایس ایس اورہندو بھگوان شیوا سے متعلق توہین آمیز پوسٹیں شیئر کی ہیں ۔مالویہ اندور کے ایک کارٹونسٹ ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ان کے کارٹونوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں انتظامیہ پر سوال اٹھایاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button