بھارت

”ٹی ایم سی ” رہنمائوں کوسٹیرم پور ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کیاگیا، ممتا بنر جی

چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ٰ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ریلی سے خطاب

کولکتہ: ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیر ااعلی ممتابنر جی نے کہا ہے کہ انکی پارٹی ترنمول کانگریس رہنمائوں کو سٹیرم پور ریلی میںشرکت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کیا گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے ریلی کے راستے پر قبضہ جما کر ترنمول کانگریس رہنمائوں اور کارکنوں پر حملے کیے۔ انہوںنے کہا کہ اس سب پر بی جے پی کی ریاستی حکومت اور پولیس نے اپنی آنکھیں بند کیے رکھیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ ریلی عدالت کی اجازت سے نکالی گئی لہذا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ ریلی کے انعقاد کیلئے سہولیات فراہم کرتی ۔ انہوںنے کہا کی جو زیادتیاں بی جے پی حکومت کر رہی ہیں ، ایسی زیادتیاں افریقی ملکوں میں بھی نہیں ہوتی ہیں ۔ ٹی ایم سی نے گزشتہ روز سٹیرم پور میں ریلی کا انعقاد کیا۔
انہوںنے ریلی سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو جتوانے میں مدد دینے کیلئے ریاست میں ووٹروں کی خصوصی نظر ثانی کا اقدام کیا اور بڑی تعداد میں جائز رائے دھندگان کے نام نکال دیے ۔ انہوںنے کہا کہ اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے کہ بی جے پی نے کس طرح الیکشن جیتا۔
انہوںنے کہا کہ ملک گیر احتجاج اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار مستعفی نہیںہو جاتے ۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی پولیس کا بھر پور استعمال کر رہی ہے اور اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ووٹر کارڈ چھین رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button