بھارت
بھارت کے پورے عدالتی ڈھانچے،تعلیمی اداروں اورفوج کوآرایس ایس کے حوالے کردیا گیا
مودی حکومت نے الیکشن کے بعد جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا
نئی دہلی:سینئربھارتی صحافی اجے شکلا نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پورے عدالتی ڈھانچے،تعلیمی اداروں اورفوج کوآرایس ایس کے حوالے کردیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجے شکلا نے ایک پروگرام میں کہاکہ بی جے پی نے ریاستی اداروں کی خودمختاری چھین کرانہیں آرایس ایس کے ہندوانتہاپسند ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنا دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان، ہندو مسلمان اورایسی ہی دوسری باتیں کرکے انتخابات میں ووٹ حاصل کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پورے عدالتی نظام،تعلیمی اداروں اورفوج کوآرایس ایس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے الیکشن کے بعد جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ مودی کہتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے،ان کے بولے گئے الفاظ اوروعدوں کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔






