بھارت

واشنگٹن :ایف بی آئی نے بھارتی شہری میجر سنگھ کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

واشنگٹن20اگست(کے ایم ایس)
بھارتی نژاد 29سالہ میجر سنگھ کو امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔میجر سنگھ کو جگو بھگوان پوریا گینگ کا اہم رکن بتایاجاتاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایف بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر سنگھ امریکہ میں ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم ایک ایسی بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم کا حصہ ہے جس پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے کی تجارت اور ممنوعہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ایف بی آئی نے جگو بھگوان پوریا گینگ کو پنجاب سے شروع ہونے والی ایک منظم بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم کارکن قرار دیا ہے، جو اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سرگرم ہے۔بیان کے مطابق 25جون 2026 کو امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا نے میجر سنگھ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاتھا۔ اس پر ریکٹیر انفلوئنسڈ اینڈ کرپٹ آرگنائزیشنز ایکٹ کے تحت اور بغیر لائسنس اسلحہ فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی نژاد نتیش کوشل اور ہرمن ویر سنگھ بھی بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم میں مبینہ کردار کے باعث ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔ ان پر شمالی امریکہ میں ممنوعہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ایف بی آئی نے گزشتہ برس فروری میں ہلاک ہونے والے 30سالہ امریپال سنگھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اور بھارتی شہری گرپریت سنگھ کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button