بھارت

بھارتی ریاست مغربی بنگال:نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں بی جے پی لیڈر ہلاک

بیربھوم:بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں نامعلوم حملہ آورو ں نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیڈر کو گولی مارکر قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق بی جے پی کے ڈویژن صدر47سالہ چندن بھلا کواتوار کی شب ضلع میں بولپور کے علاقے تریشولاپٹی میں سڑک پر انتہائی قریب سے سرمیں گولی مارکر قتل کیاگیا ۔حملہ آور بی جے پی لیڈر کی موت کا یقین ہونے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو ئے ۔بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد علاقے میں شدید خوف و دہشت پھیل گئی ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقتول کے بڑے بھائی اوراہلیہ نے چندن بھلا کے قتل میں بی جے پی کارکنوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیاہے ۔ اہلیہ شیا ملی کے مطابق چندن بھلا پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کام کرتاتھا اور جب اسے قتل کیاگیا تو وہ کسی کو پلاٹ دکھانے کیلئے گھر سے گیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button