APHC-AJK

اسلام آباد :عدم تشدد کے عالمی دن پر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا اہم اجلاس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر اور جیلوں میں حریت رہنمائوں و کارکنوں پر تشدد کی مذمت

 

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدر کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے عدم تشدد کے عالمی دن کے کوئی معنی نہیں ہیں، کیونکہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کے جابرانہ فوجی قبضے کے باعث مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اجلاس میں شریک حریت رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنمائوں اور کارکنوں پر مبینہ طور پر تشدد،ان کے ساتھ روا غیر انسانی سلوک اورانہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
حریت رہنمائو ںنے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافے پرسخت تشویش کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی مظالم کے باوجود ان کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنمائوں و کارکنوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا فوری نوٹس لیں اور ان کی حالتِ زار کا جائزہ لینے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button