جنیوا: کشمیری وفد کے ارکان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس کے آئٹم 4 پر بحث میں حصہ لینے والوں میں ایڈووکیٹ پرویز شاہ، الطاف حسین وانی، آصف جرال، شمیم شال اور شائستہ صفی …
تفصیل۔۔۔بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی انسانی حقوق کے محافظوں کے لیے باعث تشویش ہے: فیض نقشبندی
جنیوا: کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بھارت میں موجودہ حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب سے …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کی مذمت
جنیوا/اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں حسن البناء اور الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں سکھ رہنما کے قتل سے دوسرے ممالک میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرانے کا بھارت کا جرم بے نقاب ہوگیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوںنے سکھ رہنما …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی،نسیمہ بگلی
جنیوا16ستمبر ( کے ایم ایس ) جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی مستقل نمائندہ نسیمہ بگلی Nassima Baghliنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت کا اعاد ہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اس حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ نسیمہ بگلی نے ان خیالات کا اظہار جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے54ویں اجلاس …
تفصیل۔۔۔متنازعہ خطوں میں موسمیاتی تبدیلی سے انسانی زندگی کو لاحق خطرات بڑا چیلنج ہیں : مقررین
جنیوا15 ستمبر (کے ایم ایس) انسانی زندگیوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ متنازعہ علاقوں میں انسانی زندگی کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات عالمی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں، سفارت کاروں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مقبوضہ کشمیربھارتی نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
جنیوا14ستمبر ( کے ایم ایس )کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو مسلسل محکوم بنانے کیلئے بھارتی حکومت کی طرف سے استعمال کئے جانے والے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کا موثر نوٹس لے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس میں آئٹم 2 کے تحت منعقدہ ایک عمومی بحث میں حصہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، منیر اکرم
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کشمیری عوام کی ان کے حق خودارادیت اوربھارتیتسلط سے آزادی کی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ اور تمام فورمز پر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منیر اکرم نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی کمیونٹی کے نام ایک پیغام میں …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کا عالمی ادارہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پر تیسری رپورٹ جاری کرے: الطاف وانی
جنیوا21مارچ(کے ایم ایس) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین اور ورلڈ مسلم کانگریس کے مستقل نمائندے الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحا ل کے بارے میں اپنی تیسری رپورٹ جاری کرے جس کا شدت سے انتظار کیاجارہا ہے۔ …
تفصیل۔۔۔