برسلز : یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یورپی پریس کلب میں ”کشمیریوں کے حقوق اور عالمی برادری کے فرائض ”کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے برسلز میں جاری اپنے سالانہ” ہفتہ …
تفصیل۔۔۔برسلز: بھارت کشمیریوں کی آواز کوزیادہ دیرتک دبا نہیں سکتا،یورپی پارلیمنٹ میں مقررین کا خطاب
برسلز: یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہاہے کہ بدلتی ہوئی دنیا میں بھارت مظلوم کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے زیادہ دیرتک دبا نہیں سکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”بدلتی ہوئی دنیا میں کشمیریوں کی آواز” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں جاری کشمیرای یو ویک کے سلسلے میں کیاگیاتھا۔ان دنوں کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیرای یو ویک …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد :”انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ: مقبوضہ کشمیر اور فلسطین ایک مطالعہ ”کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد
اسلام آباد: ایک بین الاقوامی کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم کشمیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسلام آبادمیں ”انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ: مقبوضہ کشمیراور فلسطین ایک مطالعہ ”کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔ پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اقلیتیں ریاستی جبر کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں مظالم انتہا تک پہنچ چکے ہیں، مقررین
اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کے خلاف مظالم انتہا تک پہنچ چکے ہیں۔ ”بھارت میں اقلیتوں پر جبر اور کشمیر میں مظالم“ کے عوا ن سے سیمینار کا انعقاد”فرینڈز …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، الطاف وانی
اسلام آباد: کشمیر انسٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آر آر)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ الطاف حسین وانی نے یہ بات آج ”صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن“ پر …
تفصیل۔۔۔ایف اے ٹی ایف جرائم پیشہ سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرے : مقررین سیمینار
اسلام آباد: کابینہ ارکان، ماہرین تعلیم اور دانشوروں سمیت ایک سیمینار کے مقررین نے جرائم اور بھارتی سیاست کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ کو اجاگر کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے استحکام پر اس کے اثرات سے بچنے کے لئے ریاستی دہشت گردی، منشیات کی تجارت اور غیر قانونی ہتھیاروں کے پھیلائو میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات پر زور دیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی …
تفصیل۔۔۔شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ،محمود احمد ساغر
راولپنڈی: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، ہمیں اس اثاثے کی حفاظت کرنی ہے اور اپنے عظیم شہداءکے مشن کو ہرقیمت پر پایہءتکمیل تک پہنچانا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر ان خیالات کا اظہار بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی شہید ، …
تفصیل۔۔۔کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، مقررین سمینار
مظفرآباد یکم اپریل ( کے ایم ایس )آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس دیرینہ تنازے کے حل میں واحد رکاوٹ ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنما تنویر الاسلام نے ” پاک کشمیر رشتے اور بھارتی عزائم ” کے عنوان …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جدیدٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے: مقررین کشمیر کانفرنس
مظفر آباد 18مارچ(کے ایم ایس) غیر سرکاری تنظیموں پانیار، نیو سحر فائونڈیشن اور یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے کنگ عبد اللہ کیمپس میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا …
تفصیل۔۔۔فلسطین اور کشمیر استعمار ی آباد کاری کی دو بڑی مثالیں ہیں، مقررین سیمینار
کراچی 15 مارچ (کے ایم ایس) جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”فلسطین اور کشمیر کا مستقبل: تاریخ اور جیو پولیٹیکل اہمیت کا جائزہ“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ تبسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر استعمار ی آبادی …
تفصیل۔۔۔