ٹورنٹو18 ستمبر (کے ایم ایس)کنیڈاکے شہر ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا عمل جوش و خروش سے جاری ہے ۔ ریفرنڈم میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں سکھ مقررہ مقام پر پہنچے ہیں جن میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ بھارتی حکومت نے آج ہونے والے اس ریفرنڈم کو رکوانے کیلئے کینیڈین حکومت پر سخت سفارتی دباﺅ ڈالنے کی کوشش …
تفصیل۔۔۔بھارت کی بڑی سفارتی ناکامی ، کینیڈین حکومت کا بھارتی دبائو کے باوجود خالصتان ریفرنڈم روکنے سے انکار
اسلام آباد18ستمبر(کے ایم ایس) کینیڈا کی حکومت نے خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے سکھوں کو اپنی رائے کااظہار کرنے سے روکنے سے انکار کرتے ہوئے اسے کینیڈین قوانین کے تحت ایک پرامن اور جمہوری عمل قرار دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کینیڈین حکومت کے ایک عہدیدار نے ایک ہندو مندر پر حملے اور خالصتان سکھ رہنما کے پوسٹر پھاڑنے کے بعد پیداہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔ٹورنٹو: خالصتان ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد، 50ہزار سے زائد سکھوں کی شرکت
ٹورنٹو 16 ستمبر( کے ایم ایس)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ ٹورنٹو میں بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں سکھوں کیلئے علیحدہ وطن ”خالصتان“ کیلئے ریفرنڈم 18ستمبر کو ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دعائیہ تقرب کا انعقاد سری گرو گرنتھ پرکاش پورن مالٹن میں کیا گیا۔ تقریب میں شامل شرکاءنے …
تفصیل۔۔۔خالصتان تحریک کی کامیابی کے لئے ٹورنٹو میں ہزار وں سکھوں کی اجتماعی دعا میں شرکت
ٹورنٹو13ستمبر(کے ایم ایس)ٹورنٹو میں پچاس ہزار سے زائد سکھوں نے ایک اجتماعی دعا کی تقریب میں شرکت کی اور خالصتان تحریک کی حمایت اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ دعا جسے ”ارداس ”کا نام دیا گیا ، رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کیلئے کی گئی۔اجتماعی دعا کے شرکا ء نے زرد رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر خالصتان …
تفصیل۔۔۔”یونائیٹڈ سکھس“ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم
نئی دہلی 31 اگست (کے ایم ایس) اقوام متحدہ سے منسلک غیر سرکاری ادارہ” یونائیٹڈ سکھس“ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان پہنچارہا ہے۔ یہ تنظیم نیویارک کے سکھوں کے ایک گروپ نے 1999 میں قائم کی ہے۔ یونائیٹڈ سکھ کے مقامی سکھ رضاکاروں نے تنظیم کے پاکستان میں نمائندے یردیال سنگھ کی قیادت میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے …
تفصیل۔۔۔خالصتان ریفرنڈم کے باعث کینیڈا کی سیاست میں سخت ہلچل
ٹورنٹو 28 اگست (کے ایم ایس) نومبر 2021 میں برطانیہ میں بھر پور انعقاد کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کیلئے علیحدہ وطن خالصتان ریفرنڈم اب کینیڈا کی سیاست میں ہلچل مچانے جا رہا ہے جہاں 18ستمبر کو ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریفرنڈم کا انعقاد ایک بین الاقوامی ایڈوکیسی گروپ سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے ) کی طر ف سے کرایا جا رہا ہے۔ …
تفصیل۔۔۔برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں کے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے
لندن16اگست (کے ایم ایس) برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور سکھوں نے15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا اوربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اور خالصتان کے حق میں متعدد احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلےکارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر عوام کے خلاف …
تفصیل۔۔۔تمام سکھ بھارت میں 26جنوری کے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کریں:سکھز فار جسٹس
نیو یارک 20جون(کے ایم ایس)امریکہ میں قائم سکھ تنظیم ”سکھز فار جسٹس ”نے جوبھارتی پنجاب کے سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کی حمایت کرتی ہے ، کابل میںکچھ غیر ریاستی عناصرکی طرف سے گردوارے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکھ برادری پر زور دیا ہے کہ وہ 26 جنوری 2023کو بھارت میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھز فار …
تفصیل۔۔۔اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم میں 40ہزار سے زائد سکھوں کی شرکت،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اورپنجابی موسیقی بجائی
بریشیا اٹلی 09مئی (کے ایم ایس) آزاد خالصتان کے قیام کی غرض سے خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لئے ہزاروں سکھ یورپ کے دوردراز علاقوں سے اٹلی کے شہر بریشیاپہنچے اور ووٹنگ کے لئے قطاروں میں کھڑے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور پنجابی موسیقی بجاتے رہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قطاروں میں کھڑے سکھ خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے۔ چالیس ہزارسکھ مردوں اور خواتین …
تفصیل۔۔۔اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں پولنگ اتوار کو ہوگی
بریشیا، اٹلی 06 مئی (کے ایم ایس) بھارت میں سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم 8مئی بروز اتوار کو اٹلی میں منعقد ہوگی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 31 اکتوبر 2021 کو لندن سے سکھوں کیلئے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم کا آغاز ہواتھا اور خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں برطانیہ اور دیگر ممالک کے مختلف شہروں میں ہونے والی پولنگ میں لاکھوں سکھوں نے حصہ لیا۔اٹلی کے …
تفصیل۔۔۔