اسلام آباد18 ستمبر (کے ایم ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم تنازعہ جموں و کشمیر سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔جنرل اسمبلی کا 77ویں اجلاس 19تا 23ستمبر نیویارک میں منعقد ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں علمائے کرام کی گرفتاری، نظربندی کی مذمت
اسلام آباد18ستمبر(کے ایم ایس) پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مولانا عبدالرشید دادئوی، مولانا مشتاق احمد ویری اور جماعت اسلامی کے پانچ ارکان سمیت ممتاز علمائے دین کی جبری گرفتاری اور غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان گرفتاریوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کے انسانی …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے:پاکستان
اسلام آباد 16 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرانے اور کشمیری رہنمائوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اسلام آباد میں …
تفصیل۔۔۔بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے
جموں 16 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور جموں و کشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگریٹی کے نائب صدر شیخ عبدالرحمان نے بھار ت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالرحمان نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ …
تفصیل۔۔۔”یو این ایچ آر سی“ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں جرائم سے روکے، پاکستان
جنیوا 14 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو دبانے کی مذموم کارروائیوں میں تیزی لائی ہے لہذا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو چاہیے کہ وہ تماشائی بننے کے بجائے بھارت کو نہتے کشمیریوں کے خلاف جرائم سے روکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل …
تفصیل۔۔۔”اے ایف پی“ نے بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب کر دیا
پیرس 11 ستمبر (کے ایم ایس)معروف فرانسیسی خبررساں ادار ے ”اے ایف پی“ نے مودی حکومت کی ایما پر بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ اے ایف پی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہندی زبان میں ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پاکستان میں ایک ہندو خاتون پر تشدد …
تفصیل۔۔۔تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بھائی کی کرتارپور میں اپنی بہن سے ملاقات
اسلام آباد10ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی پنجاب کے شہرجالندھر میں مقیم امرجیت سنگھ کی اس وقت خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب وہ تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان سے جدھا ہونے کے 75سال بعد کرتار پور کے گوردوارہ دربار صاحب میں پاکستان میںاپنی مسلمان بہن سے ملے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرجیت سنگھ اپنی بہن کے ساتھ بھارت میں رہ گئے تھے جب تقسیم کے وقت ان کے مسلمان …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکام یاسین ملک کے اہلخانہ کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد، 08 ستمبر (کے ایم ایس)دفتر خارجہ نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے اہلخانہ کو جیل میں انکے ساتھ ملاقات کی اسی طرح سے اجازت دیں جس طرح پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے …
تفصیل۔۔۔کرتاپور راہداری نے 75 برس بعد بچھڑے بہن بھائیوں کو ملوا دیا
جالندھر08 ستمبر (کے ایم ایس) کرتارپور راہداری نے 75 سال بعد ایک اوربچھڑے سکھ خاندان کو ملادیا۔ 1947میں اپنے والدین سے بچھڑجانیوالے چند ماہ کے بچے کی طویل انتظار کے بعد بالاخر بہن سے ملاقات ہوگئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امرجیت سنگھ اپنی بہن سمیت انڈیا میں ہی رہ گیا تھا، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں مسلمان بہن اور سکھ بھائی کے ملنے کے جذباتی مناظردیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔امرجیت …
تفصیل۔۔۔پاکستان نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور آسام کے وزیر اعلی کے اکھنڈ بھارت بارے بیان مسترد کردیا
اسلام آباد08 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور آسام کے وزیر اعلیٰ کے ہندوتوا کے نام نہاد اکھنڈ بھارت کے توسیع پسندانہ خیال کیلئے پروپیگنڈہ کرنے والے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بھارت کی حکمران بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے اور اس کی توسیع پسندانہ ذہنیت کے سوا کچھ نہیں ہے جو اپنے پڑوسی …
تفصیل۔۔۔