اقوام متحدہ 25اکتوبر(کے ایم ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اس کے مشن کا بنیادی مقصد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کا تحفظ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں عالمی ادارے کے مختلف فورمز پر اپنے ملک کے فعال کردار …
تفصیل۔۔۔چیئرمین سینٹ کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد 25اکتوبر (کے ایم ایس) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہیں ۔ صادق سنجرانی نے آزاد جموں و کشمیر کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ کشمیر …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کا غلط معلومات، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد، 23 اکتوبر (کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے غلط معلومات اور اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لیے ضروری میکانزم تیار کرنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیاہے۔ ا ستنبول میں منعقدہ او آئی سی رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات کی 12کانفرنس کے اجلاس میں منظور کیے گئے اعلامیے میں غلط معلومات کے خلاف درمیانی اور طویل مدتی اسٹریٹجک حکمت …
تفصیل۔۔۔صدر مملکت کا تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی اہمیت و ضرورت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے پر زور
اسلام آباد 22 اکتوبر (کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرون ملک پاکستانی مشنز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد اور جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر رضا بشیر تارڑ سے …
تفصیل۔۔۔پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکل آیا ، وزیر اعظم کی قوم کو مبارک باد
پیرس 21 اکتوبر (کے ایم ایس)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔ اس بات کا اعلان فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار نے پیرس میں کیاہے۔پاکستان نے فیٹف میں دیے گئے تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کیے، تمام نکات پر عمل درآمد کر کے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔ اس بڑی کامیابی کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی بھارتی مہم کو روکے : پاکستان
اقوام متحدہ21 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور اسے دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی بھارت کی گمراہ کن معلومات پر مبنی منظم مہم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غلط اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی …
تفصیل۔۔۔پاکستان نے” ایف اے ٹی ایف“ کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا
اسلام آباد 21 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی …
تفصیل۔۔۔پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہے، قمر زماں
اسلام آباد20اکتوبر (کے ایم ایس)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر تنازعہ کشمیر کے حل کو التواءمیں ڈال سکتا ہے لیکن زیادہ دیر تک کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر فورم پر تنازعہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے،تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام عالم کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر …
تفصیل۔۔۔بھارت کشن گنگااورریٹل پن بجلی گھروں سے متعلق عالمی بنک کے اعلان کا جائزہ لے رہا ہے
نئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور ریٹل پن بجلی گھروں کے منصوبوں سے متعلق معاملات میں ایک غیر جانبدار ماہر اور ثالثی کورٹ کے سربراہ کی تقرری کے عالمی بینک کے اعلان کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت آنے والے دو منصوبوں پر تنازعہ ہے۔بھارتی وزارت …
تفصیل۔۔۔ویبنار کے مقررین کاتنازعہ کشمیرمیں پاکستانی نوجوانوں کی دلچسپی بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد 19اکتوبر (کے ایم ایس)ایک ویبینار کے مقررین نے پاکستانی نوجوانوں میں تنازعہ کشمیرکے حوالے سے دلچسپی بڑھانے اورطویل عرصے سے حل طلب اس مسئلے کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کے بارے میں انہیںآگاہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ ”علاقائی مسائل پر پاکستانی نوجوانوں کی بیداری”کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے رہنما راجہ اعجاز احمد شائق نے کیاتھا۔ تقریب …
تفصیل۔۔۔