نئی دلی 05 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ائیر لائنز اسپائس جیٹ کی دلی سے دبئی جانے والی پروازSG-11نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپائس جیٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لائٹس میں خرابی کے باعث اسپائس جیٹ کے بوئنگ 737طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے اورطیارے پر سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ : پاکستان کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانبداری برتنے پر اعتراض
اقوام متحدہ 30 جون (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت میں جانبداری برتنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر خاموشی کا حوالہ دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قوام متحدہ میں پاکستان کے قائمقام مستقل نمائندے عامر خان ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے موجودہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان نے اودے پور قتل کیس بارے بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں
اسلام آباد29جون (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کی طرف سے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے …
تفصیل۔۔۔پاکستان ایران کی طرف سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے، وزیر دفاع
اسلام آباد29جون(کے ایم ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کیلئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں …
تفصیل۔۔۔پاکستان ‘مغرب کی حمایت یافتہ’ بھارتی فوج کا مقابلہ کررہا ہے، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
اسلام آباد 29جون (کے ایم ایس ) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر امن چاہتا ہے اوربھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو برابری کے اصول کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظہر جمیل نے اسلام آباد میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے …
تفصیل۔۔۔بھارت میں متعدد پاکستانی ٹوئٹر اکائونٹس تک رسائی معطل کئے جانے پر دفتر خارجہ کی ِ مذمت
اسلام آباد 28جون(کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت میں متعدد مقامات پر پاکستان کے سرکاری ریڈیو اور مختلف سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکائونٹس تک رسائی معطل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹس معطل کرکے بھارتی ٹوئٹر صارفین کیلئے معلومات کی فراہمی …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے مزید 11کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
اسلام آباد25 جون (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید گیارہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد سے …
تفصیل۔۔۔صدر مملکت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی مستقل حمایت کا خیرمقدم
اسلام آباد 23جون(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر احسان مصطفی یرادکل سے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر میں …
تفصیل۔۔۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے450سکھ یاتری لاہور پہنچے
لاہور 22جون(کے ایم ایس)سکھ سلطنت کے پہلے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی منانے کے لیے 450سکھ یاتریوں کا ایک گروپ بھارت سے پاکستان پہنچا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے متروکہ ٹرسٹ املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) اور پاکستان گوردوارہ سکھ پربندھک کمیٹی کے حکام نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید چار نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
اسلام آباد21جون(کے ایم ایس)پاکستان نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ 5اگست 2019کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات …
تفصیل۔۔۔