پاکستان

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

اسلام آ باد: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا” نوٹم “جاری کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 24 جنوری 2026 تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یادرہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا یہ 9واں نوٹم جاری ہوا ہے۔ پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔جس میں مرحلہ وار توسیع کی جارہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button