بھارت

ناگالینڈ : سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری” بی ایس ایف “ کے درجنوں اہلکار زخمی

ناگالینڈ : سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری” بی ایس ایف “ کے درجنوں اہلکار زخمی

نئی دہلی 7 جنوری (کے ایم ایس) شورش زدہ بھارتی ریاست ناگالینڈ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری ” بارڈر سیکیورٹی فورس“ (بی ایس ایف) کے تین درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 62 بٹالین کے 41 اہلکاروں کو لے کر Zunheboto جانے والی بس دریائے ڈویانگ کے قریب ووکھا-موکوکچنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بی …

تفصیل۔۔۔

ہندو ہوں لیکن” ہندوتوا“ کا مخالف ہوں، سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک

ہندو ہوں لیکن” ہندوتوا“ کا مخالف ہوں، سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک

ہبلی07 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ Siddaramaiahنے کہا ہے کہ وہ ہندو ہیں لیکن ہندوتوا کے مخالف ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں اور میں ہندو مخالف کیسے ہو سکتا ہوں لیکن ہندوتوا اور ہندو عقیدے کے گرد سیاست کا مخالف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت …

تفصیل۔۔۔

بنگلورو: ہندو پجاری کا دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد

بنگلورو: ہندو پجاری کا دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد

  بنگلورو 06 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مندر کے ایک پجاری نے ایک دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پجاری کی طرف سے مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے تشددکا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے ۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق متاثرہ دلت خاتون ہیماوتی نے پولیس میں …

تفصیل۔۔۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءکا اتراکھنڈ میں مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کیخلاف احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءکا اتراکھنڈ میں مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کیخلاف احتجاج

علی گڑھ05 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءنے ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہزاروں مسلمانوںکو انکے گھروں سے بے دخل کرنے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج کیاہے۔ طلباءنے ہاتھوں میں پوسٹرلیکر مارچ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو جس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے اسے بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ …

تفصیل۔۔۔

کرناٹک:بنگلورو ائر پورٹ پر خاتون کی شرٹ اتروا دی گئی

کرناٹک:بنگلورو ائر پورٹ پر خاتون کی شرٹ اتروا دی گئی

بنگلورو04 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے بنگلورو ائر پورٹ پر چیکنگ کے دوران ایک خاتون کی شرٹ اتر وادی گئی ۔ ایک خاتون نے جو موسیقار بتائی جاتی ہے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بنگلوو ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیکنگ کے دوران انہیں انکی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔خاتون نے اس واقعے کو انتہائی ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ بنگلورو ائر پورٹ کو ایک خاتون کو …

تفصیل۔۔۔

بھارت : گرجا گھرمیں ہندو انتہاپسندوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

بھارت : گرجا گھرمیں ہندو انتہاپسندوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی03جنوری(کے ایم ا یس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے ایک گرجاگھر میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو گرجاگھرکے مجسمے کو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ دوسرا اس کی ویڈیوبنارہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ریاست میںعیسائیوں پر درجنوں حملے کئے گئے جس سے ہزاروں عیسائی اپنے علاقے چھوڑنے پر …

تفصیل۔۔۔

دہلی میں بی جے پی کارکنوں کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری ، قتل اورلاش کی بے حرمتی

دہلی میں بی جے پی کارکنوں کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری ، قتل اورلاش کی بے حرمتی

نئی دہلی03جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے ایک 20سالہ خاتون کو عصمت دری کرکے قتل کردیااور بعد میں اس کی لاش کو کارکے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھسیٹتے رہے۔ خاتون کے ساتھ جو ایک ایونٹ منیجر تھی، یہ لرزہ کے واقعہ یکم جنوری کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ کام سے واپس آرہی تھی اوراس کا سکوٹر ایک …

تفصیل۔۔۔

بھارتی عدالت نے 2008 کے مالیگاوں دھماکہ کیس کے مجرم کرنل پروہت کو بری کرنے سے انکار کر دیا

بھارتی عدالت نے 2008 کے مالیگائوں دھماکہ کیس کے مجرم کرنل پروہت کو بری کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی 03جنوری(کے ایم ایس)ممبئی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ستمبر 2008 میںہونے والے مالیگاﺅں دھماکے میں جس میں کم از کم چھ مسلمان جاں بحق جبکہ سو سے زائد زیادہ زخمی ہوئے تھے، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور دیگر شریک ملزمان واضح طوپر ملوث ہیں ۔ 24صفحات پر مشتمل ایک حکم نامے میں جسٹس اے ایس گڈکری اور پرکاش نائک پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کرنل …

تفصیل۔۔۔

این سی پی نے مودی حکومت کے کھوکھلے وعدوں کا 2022 کا وائٹ پیپر جاری کیا

این سی پی نے مودی حکومت کے کھوکھلے وعدوں کا 2022 کا وائٹ پیپر جاری کیا

ممبئی 03جنوری(کے ایم ایس)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)نے 2022 کے اختتام پر نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے کھوکھلے وعدوںپر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ قوم بی جے پی حکومت کے وعدوں پر اس کا محاسبہ کرے“۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت 5 ٹریلین ڈالر …

تفصیل۔۔۔

چندی گڑھ : وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب سے بم برآمد

چندی گڑھ : وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے قریب سے بم برآمد

چنڈی گڑھ02جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب سے ایک بم برآمد ہواہے۔ بم وزیراعلی کے ہیلی پیڈ کے قریب سے ملا ہے۔ چندی گڑھ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نوڈل آفیسر سنجیو کوہلی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی چندی گڑھ میں واقع رہائش گاہ کے قریب ایک بم برآمد ہو اہے …

تفصیل۔۔۔