نئی دہلی 12 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں انسانی قربانی کی سفاکانہ رسم کے ایک اور واقعے میں ایک نو سالہ لڑکے کا سر قلم کر دیا گیا ۔ یہ اندوہناک واقعہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی میں پیش آیا ۔پولیس نے بتایا کہ ریاست گجرات کے پڑوسی علاقے ولساڈ ضلع میں واپی شہر کے قریب دامن گنگا نہر میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے …
تفصیل۔۔۔بھاگوت اپنے بیانات کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف تشد د کو ہوا دے رہے ہیں، رہنما حزب اختلاف
نئی دہلی 12 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے ہندو انتہا پسند تنظیم” راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ“ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے مسلمانوں کے بارے میںحالیہ بیان کو انتہائی اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان بیانات کا مقصد مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھاگوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مسلمانوں …
تفصیل۔۔۔کھانسی کے بھارتی شربت میں پائے جانے والا زہریلا مادہ بچوں کی موت کا باعث ہے، عالمی ادارہ صحت
نئی دہلی 12 جنوری (کے ایم ایس) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بھارتی فرم کی طرف سے بنائے گئے دو کھانسی کے شربت کے خلاف الرٹ جاری کیا ہے جن سے ازبکستان میں 18 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ کھانسی کے دو شربتوں میں ڈائی تھیلین گلائکول (ڈی ای جی) اور ایتھیلین گلائکول (ای جی) بہت زیادہ مقدار میں موجود …
تفصیل۔۔۔دہلی میں بھارتی فورسز اہلکار کی خودکشی،اڑیسہ میں بی ایس ایف افسر کی خودکشی کی کوشش
نئی دہلی11جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے نئی دہلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکشی کرلی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے اہلکارجتیندر کمار نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر باتھ روم کے اندر اپنے 9ایم ایم پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دریں اثناء بھارتی …
تفصیل۔۔۔ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم شخص نے صبح سویرے سکول کے لینڈلائن نمبر پر فون کر کے بتایا کہ اس نے سکول میں ٹائم بم نصب کر رکھا ہے اور اسکے ساتھ ہی کال کاٹ دی ۔ اسکے بعد سکول میں خوف وہراس …
تفصیل۔۔۔مغربی بنگال: سکول بچوں کے کھانے سے مردہ سانب برآمد ، 30سے زائد بچے ہسپتال داخل
کولکتہ11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم کے ایک سکول میں طلباءکو دیے جانے والے کھانے سے مردہ سانب برآمد ہوا ہے۔ کھانا کھانے کے باعث 30سے زائد طلباءبیمار پڑ گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کئی بچوں کو الٹی ہونے لگی ۔ اس دوران کھانا بنانے والے سکول کے ایک ملازم نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔بابری مسجد کے بار ے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدت پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے، جسٹس گوپالا
نئی دلی11جنوری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس وی گوپالا گوڑا نے بابری مسجد کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے 2019میں سنائے گئے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندوﺅں کو دیکر اس پر مندر بنانے کی اجازت دی تھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس گوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تنازعات کے سیلاب کے دروزے کھول …
تفصیل۔۔۔کرناٹک:ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان کی پٹائی
بنگلورو11جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وکشینا کنٹر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کوہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عفید نامی مسلم نوجوان بس سٹینڈ پر ایک ہندو لڑکی سے بات کر رہا تھا جس دوران کچھ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر دھاوا بول دیا اور اسے پکڑ کر ایک گاڑی بٹا نے کے بعد سنسنا …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: ہندو انتہا پسند مکان کو مسجد میں تبدیل کرنے پر بھڑ ک اٹھے
بنگلورو 11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بلیگاوی میں ہندو انتہا پسندایک رہائشی مکان کو مسجد میں تبدیل کرنے پر انتہائی بھڑک اٹھے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیلگاوی کے سارتھی نگر میں ایک مکان کو ’فاطمہ مسجد‘ کے نام سے مسجد میں تبدیل کر کے وقف بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماﺅں اور سری …
تفصیل۔۔۔ملیشیا کی اسلامی تنظیم کی بھارت میں مودی حکومت کیطرف سے ”پی ایف آئی “پر پابندی کی مذمت
کوالالمپور 11 جنوری (کے ایم ایس) مجلس پیرونڈنگن پرٹوبوہان اسلام ملیشیا (ملائیشیا کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل) نے بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تنظیم کے اسیر رہنماﺅں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم نے پی ایف آئی کے رہنما ای ابوبکر کی …
تفصیل۔۔۔