بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں دو خواتین سمیت نو قبائلی ہلاک کر دیے

وشاکھاپٹنم:بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش کی ریاستوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت نو قبائلی افراد کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آندھرا پردیش کی سرحد کے قریب چھتیس گڑھ میں ضلع سکما کے علاقے تمالا پاڈو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت تین قبائلیوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے ایک کی شناخت مادوی دیوا کے نام سے ہوئی ہے۔ایک الگ کارروائی میں آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتارام راجو میںچھ قبائلی افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ ضلع کے ایس پی امیت بردار نے انہیں مائونوازباغی قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کی لاشیں برآمد کی گئیں۔قبائلی برادریاں طویل عرصے سے برہمنی تسلط اور سیاسی ناانصافیوں کے خاتمے اور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں،بھارتی حکام نے انہیں نکسل وادی یا مائونوازکانام دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button