مقبوضہ جموں و کشمیر

رام بن : سڑک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری” سی آر پی ایف ”کے پانچ اہلکار زخمی

مسافر بس کے حادثے میں ایک خاتون کی جان ضائع ، چھ افراد زخمی

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سڑک حادثے کے دوران بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
حادثہ آج کیلا موڑ’ کے قریب پیش آیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قبل ازیں سری نگر سے رام بن جانے والی ایک مسافر بس بھی ‘کیلا موڑ’ کے قریب سڑک سے پھسل کر الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی جان ضائع اور تقریبا چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا، ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کے ‘بانڈی ہریل’ میں آج ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کے سبب محمد رفیق نامی شخص زخمی ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button