مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، مودی حکومت عالمی تنقید کی زد میں
نئی دہلی: مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستورجاری ہے اوران مظالم کی وجہ سے مودی حکومت مسلسل عالمی تنقید کی زد میں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی جریدے ”دی ڈپلومیٹ” نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر، مقامی حکومت کو بے اختیار بنانے اورکشمیریوں کو پرامن احتجاج کے حق سے محروم کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔” دی ڈپلومیٹ ”کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نریندر مودی کوبھارت میں نوجوانوں کے بڑھتے احتجاج سے خبردار کر دیا۔
احتجاج کو دبانے والا گودی میڈیا احتجاج میں شدت آنے پر مظاہرین کو ہی غیر ملکی ایجنڈے کا مہرہ بنا دیتا ہے۔ رپور ٹ کے مطابق مسلمان اکثریتی خطے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام تر اختیارات وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بجائے ہندو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں میں ہیں۔پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے۔







