بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ظلم وستم، آسام میں مزید750سے زائد خاندان بے دخل
نئی دہلی: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تمام حدیں پارکردی گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں متنازعہ اراضی کاالزام لگا کر750 سے زائدمسلمان خاندانوں کو بے دخل کردیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ مسلمانوں کے گھروں اورعبادت گاہوں کومسمارکرنے کیلئے60 سے زائد بلڈوزراوربھاری پولیس نفری تعینات کی گئی۔
بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد،عبادت گاہوں اورقبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔مزاروں اور قبرستانوں میں غم وسوگ کے مناظر دیکھنے میں آئے، بڑی تعداد میں غمزدہ خواتین مسجد وںمیں دعائیں مانگتی رہیں۔
واضح رہے کہ2014ءمیں بھارت میں بی جے پی کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں خاص طورپرمسلمانوں پر مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ آسام میں مسلمانوں کو غیرقانوی بنگالی تارکین وطن قراردے کر بے خل کیاجارہا ہے اور اب تک ہزاروں مسلمانوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔








