مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونا انتہائی مایوس کن اور غیر منصفانہ ہے: میرواعظ عمر فاروق

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کو انتہائی مایوس کن اورغیر منصفانہ قراردیاہے ۔
جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے کالے قوانین کے تحت غیر قانونی طور پرنظربند سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی جانب سے تین دہائی پرانے مقدمے میں دائر ضمانت کی حالیہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’پر ایک پوسٹ میں میرواعظ نے کہا کہ اگرچہ بھارتی سپریم کورٹ نے رواں سال مارچ میں شبیر شاہ کو ایک اور مقدمے میں ضمانت دے دی تھی، اس کے باوجود وہ مسلسل قید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شبیر شاہ بغیر کسی سزا کے تقریبا چار دہائیاں جیلوں میں گزار چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طویل قید نے شبیر شاہ کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور انہیں فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ میرواعظ نے مزید کہا کہ یہی خدشات دیگر کئی کشمیری سیاسی قیدیوں کے حوالے سے بھی پائے جاتے ہیں جو برسوں کی قید اور مقدمات میں تاخیر کے باعث صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔
میرواعظ نے بھارتی حکومت، اپوزیشن رہنمائوں، سول سوسائٹی اور انسانی وقار اور اختلافِ رائے کے حق پر یقین رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button