مقبوضہ جموں و کشمیر
اکھنور میں طوفانی ہوائیں چلنے سے لوگوں میں خوف و ہراس
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے علاقے اکھنور میں کل رات طوفانی ہوائیں چلیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیز ہوائیں چلنے سے پورا ماحول گردوغبار سے بھر گیااورلوگ گھر وںکے اندر پناہ لینے پر مجبورہوئے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میںمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے طوفانی ہوائیں چلنے کی تصدیق کی۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ موسم اچانک تبدیل ہوگیا اورکالے بادلوں کے ساتھ ہی بارش شروع ہوئی ۔






