بھارت

مغربی بنگال: ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعتوں نے نندی گرام اور ریجی نگر اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، ووٹروں کو ہراساں کرنے اور پولیس کی جانبداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولنگ منسوخ کرکے دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6اکتوبر کو ہونے والی پولنگ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شام 5بجے تک نندی گرام میں 79.39فیصد اور ریجی نگر میں 78.42فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی گنتی 9 اکتوبر کو ہوگی۔
ریجی نگر میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جعلی ووٹ ڈالے اور بعض ووٹروں کو مذہب کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے دیا یا روکا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر شنکر سرکار نے کہا کہ پارٹی ایجنٹوں کو 100سے زائد پولنگ مراکز سے زبردستی نکالا گیا۔
ترنمول حمایت یافتہ امیدوار ربیع الاسلام چودھری نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو بوتھوں سے نکالنے اور پولیس و انتظامیہ پر مبینہ طور پر ووٹ لوٹ میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا۔
نندی گرام میں بھی کانگریس امیدوار ملن پردھان نے بی جے پی کارکنوں پر ووٹروں کو روکنے اور پولنگ میں مداخلت کا الزام لگایا، جبکہ بائیں بازو کے رہنماں نے ریجی نگر کے بعض علاقوں میں بوتھوں پر قبضے اور پولنگ ایجنٹوں کی گرفتاریوں کی شکایات کیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے دونوں حلقوں میں پولنگ منسوخ کرکے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نندی گرام نشست وزیر اعلی سوویندو ادھیکاری کے بھوانی پور نشست برقرار رکھنے کے بعد خالی ہوئی تھی، جبکہ ریجی نگر نشست اے جے یو پی سربراہ ہمایوں کبیر کے نوادہ سے کامیاب ہونے کے بعد خالی ہوئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button