APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا اکتوبر 2005ءکے شہدائے زلزلہ کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے 8 اکتوبر 2005ءکے تباہ کن زلزلے کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کنوینر غلام محمد صفی کی ِ صدارت میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔
غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ 8 اکتوبر 2005ءکا زلزلہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش انسانی المیہ ہے، جس میں ہزاروں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے مظفرا ٓباد مہاجر بستی کے3 سو سے زائد شہداءسمیت زلزلے کے تمام شہداءکو عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے کے بعد اہلِ پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ جس بے مثال اخوت، ایثار اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیاوہ قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ پاک فوج، ریسکیو اداروں، رضاکاروں، فلاحی تنظیموں اور عوام نے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔غلام محمد صفی نے کہا کہ 8 اکتوبر ہمیں قومی یکجہتی، انسانی ہمدردی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مو¿ثر منصوبہ بندی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداءکے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔
اجلاس میں پیر علی رضا بخاری کے بھائی پیر سید احمد بخاری اور بونیر میں حریت کانفرنس کے میزبان ہشتمند خان کے دادا اسفندیار خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا گیا ۔ شرکانے مرحومین کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button