APHC-AJK

فاروق رحمانی کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بے گھر فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی تازہ بربریت اور امدادی سامان کی فراہمی روکنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت بند کرانے میں عرب ممالک، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی ناکامی پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز جدید ترین امریکی ہتھیاروں کو استعمال کر کے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے امریکہ پرزوردیاکہ وہ بین الاقوامی قانون ، انسانیت اور اپنے منشور کا احترام کرے اور غزہ پر صیہونی فورسز کی بمباری رکوائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button