بھارت

بھارت میں 13 کروڑ ووٹرز کے نام حذف ہونے کا معاملہ بین الاقوامی میڈیا میں زیر بحث

نئی دہلی:بھارت میں انتخابی فہرستوں سے 13کروڑ سے زائد ووٹ حذف کیے جانے کا معاملہ عالمی میڈیا میں بھی گونج رہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ووٹر فہرستوں سے حذف کئے گئے ناموں کی تعداد میکسیکو کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ اس معاملے پر بھارت میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ اپوزیشن رہنما راہل گاندھی سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین کو خدشہ ہے کہ ووٹر فہرستوں سے بڑے پیمانے پر نام خارج ہونے سے مسلمان ووٹرز سمیت مختلف طبقوں کے حق رائے دہی متاثر ہو سکتا ہے جبکہ اس عمل سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچنے کا امکان بھی ظاہرکیا جارہا ہے۔
اس معاملے پر اپوزیشن کے علاوہ نوجوانوں کی قیادت میں سرگرم کاکروچ جنتا پارٹی بھی چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔
مظاہرین کا موقف ہے کہ ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کے حقِ رائے دہی اور جمہوری نظام کے تحفظ کا سوال ہے۔نئی دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں احتجاج کے بعد 10اکتوبر کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر مزیدبڑے مظاہرے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button