بھارت

مودی حکومت انسانی اسمگلنگ روکنے میں ناکام، امریکہ کا شدید تحفظات کا اظہار

واشنگٹن :مودی حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں ناکامی پر امریکی محکمہ خارجہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی حکومت کے کمزورکنٹرول کے باعث بھارتی انسانی اسمگلردنیا بھر کے لیے خطرے کی علامت بنتے جارہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ نے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مقررہ کم از کم معیارات پرمکمل طورپرپورا نہیں اترتی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کم سے کم مقدمات چلائے اور کم مجرموں کو سزائیں دلوائیں۔ بھارت میں انسانی اسمگلنگ کیخلاف بین الوزارتی کمیٹی اورقومی ایکشن پلان نہ ہونے سے ادارہ جاتی کوششیں متاثرہوئی ہیں۔بھارتی اسمگلرزاورجرائم پیشہ افراد عالمی سطح پرانسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اوردہشتگردی کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button