بھارت

منی پور: کوکی گروپوں کا علیحدہ یونین ٹیریٹری اور حلقہ بندیوں کا مطالبہ

نئی دلی:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ نے ریاست کے کوکی برادری کی اکثریت والے پہاڑی علاقوں کے لیے علیحدہ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ دہرایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں کوکی گروپوں کے نمائندوں نے منی پور میں مردم شماری ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھائے اور اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 2011کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔کوکی نیشنل آرگنائزیشن کے لیڈرسیلن ہاکیپ اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ کے لیڈرایرون کیپگن نے کہا کہ منی پور سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے لیے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنزکے قیام کا میتی برادری کا مطالبہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد کوکی برادری کو نشانہ بنانا ہے۔
ایرون کیپگن نے کہا کہ ریاستی حکومت سیاسی مردم شماری چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ منی پور میں حلقہ بندی آخری بار 1976میں ہوئی تھی، اس لیے پہلے حلقہ بندی کا عمل مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے صرف منی پور میں مردم شماری ملتوی کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔
کوکی پیپلز الائنس کے جنرل سیکریٹری ڈبلیو ایل ہینگشنگ نے کہا کہ حلقہ بندیاں 2011کی مردم شماری کے مطابق ہونی چاہیے جبکہ این آر سی کا مطالبہ ایک غیرمنصفانہ ہے۔کوکی تنظیموں نے اپنی قانون ساز اسمبلی کے ساتھ علیحدہ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ 2023کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں یہ واحد قابل عمل آئینی اور سیاسی حل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button