مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: بھارتی انتظامیہ نے 2 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ضلع کپواڑہ میں 2 افراد کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔پولیس نے ضلع کے علاقے لنگیٹ میں دو مقامات، کوہرو اور اودی پورہ، میں فیاض احمد بٹ اور منظور احمد لون کی 8 کنال اور 13 مرلے اراضی کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت ضبط کر لی ہے۔ اراضی کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ فیاض احمد بٹ کی ایک کنال اور دو مرلے جبکہ منظور احمد لون کی سات کنال اور گیارہ مرلے اراضی ضبط کی گئی۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور چھینی گئی جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوؤں کو دے کر علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
اعداد کو اردو ہندسوں میں بدل دیںخبر کو مختصر اور مؤثر بنائیں







