بھارت

دہلی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش، تمام افرادکی فوری رہائی کا مطالبہ

جنیوا : اقوامِ متحدہ نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے قبل اور ان کے دوران مظاہرین، احتجاجی رہنماوں، سول سوسائٹی کے ارکان، وکلا اور صحافیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان ثمین الخیتان نے 10 اکتوبر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پرامن اجتماع کے حق کا مکمل احترام کریں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوں نے زور دیا کہ پرامن احتجاج پر عائد پابندیوں کو ضرورت اور تناسب کے سخت اصولوں پر پورا اترنا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ پرامن مظاہرین سے نمٹتے ہوئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ثمین الخیتان نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتارکئے گئے تمام افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے حکام پر زور دیا کہ وہ مظاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے وسیع پیمانے پر مشترکہ خدشات دور کرنے کے لیے بامعنی مذاکرات کریں۔بیان میں بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور اس امر کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کے مطابق ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button