بھارت

مغربی بنگال : ”بی ایس ایف ”اہلکار نے کم عمر لڑکی کو بے حرمتی کانشانہ بنایا

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کے ضلع ہوگلی میں پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے ایک کم عمر لڑکی کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکی کے والدین کی جانب سے ہری پال تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میںکہا گیا ہے کہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ان کی بیٹی،اپنی ایک ہم جماعت کے ساتھ ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی کہ نشے میںدھت مایک بی ایس ایف اہلکار نے اچانک اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے گھنی جھاڑیوں کی طرف گھسیٹنے کی کوشش کی۔ جب اس نے مدد کے لیے پکارا تو قریبی گاں والے اسے بچانے کے لیے پہنچ گئے۔ جسکے بعد بی ایس ایف اہلکار ا نے یک قبائلی گاں کی طرف بھا گنے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں نے پکڑ کر درخت سے باندھ دیا۔ بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button