بھارت

منی پور: ضلع کانگ پوکپی میں ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی درہم برہم

امپھال:

شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں آج کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی (سی او ٹی یو) کی جانب سے دی گئی 24 گھنٹے کی ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح درہم برہم ہو گئے۔

ہڑتال کی کال ریاست کے پہاڑی اضلاع کامجونگ، اوکھرل اور کانگ پوکپی میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ نسلی تشدد اور جھڑپوں کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکت اور متعدد مکانات کو آگ لگائے جانے کے بعد دی گئی تھی۔

ضلع کانگ پوکپی میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔

شاہراہوں کی بندش:

نیشنل ہائی وے این ایچ-2 سمیت اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جس سے ضروری اشیا کی نقل و حمل شدید متاثر ہوئی۔

علاقے میں مزید کشیدگی روکنے کے لیے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 162 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر کے اضافی سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button