نریندر مودی اب خود ہی ملک شمن بن گئے ہیں، یوٹیوبر دھروو راٹھی
نئی دلی: بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب خود ہی ملک دشمن بن گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )کے بانی ابھیجیت دیپکے اور سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کی حراست پر دھروو راٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک لڑکی کو پکڑنے کیلئے 50، 50 پولیس والے پہنچے ہیں، یہ لمحہ حیران کن ہے کہ جھنڈا لہرانے پر کس طرح ایک لڑکی کو پکڑا گیا، کس طریقے سے اسے دبوچ کر وین میں ڈالا گیا۔
دھروو راٹھی نے کہا کہ یہی معاملہ ابھیجیت دیپکے کے ساتھ پیش آیا، وہ اکیلے اپنے گھر سے باہر نکلا اسے بھی 50 سے زائد پولیس والوں نے پکڑ لیا۔
یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا کہ ملک میں کیا چل رہا ہے، مطلب جھنڈا لہرانا بھی جرم بن گیا ہے، نفرت میں نریندر مودی اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں احساس بھی نہیں ہو رہا کہ وہ ملک دشمن بن گئے ہیں، ایسی چیزیں انگریزوں کے زمانے میں ہوتی تھیں، کہ جب جھنڈا لہرانے کیلئے لوگوں کو گرفتار کرلیا جاتا تھا اور آج 2026 میں پھر سے وہی دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔








