بھارت

مہاراشٹر: بجرنگ دل کے کارکنوں کا دو مسلمانوں پر حملہ ،گائے کا گوبر کھانے پر مجبور کیا

کراڈ:بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کراڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی جانب سے دو مسلمانوں پر حملہ کر کے انہیں گائے کا گوبر کھانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ مسلمانوں ولی محمد شبیر اور ریحان قریشی نے میڈیا کو بتایاہے کہ انہیں صرف ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی گائے کا گوبر کھانے پر مجبور کیا۔متاثرین کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا ، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
ادھر مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن ابو عاصم اعظمی نے یہ معاملہ سمبلی میں ااٹھاتے ہوئے حکومت سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی بنیادوں پر تشدد کے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button