نئی دلی:بھارت کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تعینات سینئربھارتی فوجی افسرکی اہلیہ کی جانب سے خفیہ معلومات کی فروخت نے بھارتی فوج کی انتظامی نااہلی کا پردہ چاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارتی فوجی میجرکی اہلیہ کیخلاف غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے پرمقدمہ درج کیا گیاہے۔ملزمہ بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا جمع اورمنتقل کرنے میں ملوث ہے۔بھارتی فوج کی حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں۔






