مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : فلائی اوور کی تعمیر کیخلاف شہریوں ، تاجروں کا احتجاج

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”جموں” شہر میں رہائشیوں اور تاجروں نے فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہناہے کہ یہ منصوبہ مقامی آبادی اور تاجروں کے روزگار کو دائو پر لگا کر شروع کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ احتجاج ‘مشن اسٹیٹ ہڈ جموں کشمیر(ایم ایس جے کے )کی جانب سے شہر کی امب پھالا-جانی پور روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف منعقد کیا گیا۔ ایم ایس کے رہنما سنیل ڈمپل کی قیادت میں، مظاہرین جن میں مقامی رہائشی اور تاجر شامل تھے ،نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تعمیراتی کام بند نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔م
سنیل ڈمپل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تاجر اور رہائشی شدید ذہنی دبا کا شکار ہیں، کیونکہ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ان کے کاروبار اور رہائشی مکانات کو منہدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے دکانوں اور رہائشی مکانات کے بدلے مناسب معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کہ انتظامیہ فلائی اوور کے منصوبے کا خاکہ عوام کے سامنے لائے۔ انہوں نے امب پھالا منڈا سے جانی پور ہائی کورٹ اور وہاں سے اکھنور تک ‘رنگ روڈ’ تعمیر کرنے، نیز امب پھالا منڈا سے اکھنور تک میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج میں دلیپ کمار، رکی بھسین، وکاس، دیپک، کالا سنگھ، جگدیش راج گپتا، ہیپی گپتا، راج کمار گپتا، گلشن گپتا، سونو اگروال، راہول شرما، شامی گپتا، روہت گپتا اور دیگر افراد شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button