جموں

مقبوضہ کشمیر: میڈیکل انٹرنز کا مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے میڈیکل انٹرنز نے آج احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تحریری حکومتی حکم نامہ جاری ہونے تک ان کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رہے گی۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز نے یہ کہتے ہوئے اپنا احتجاج دوبارہ شروع کر دیا ہے کہ حکام وظیفے میں اضافے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں احتجاج جاری ہے۔ انٹرنز اپنے ماہانہ وظیفے کو 12,300 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کام کے بھاری بوجھ اور ہسپتالوں میں اہم ذمہ داریوں کے باوجود کم وظیفے پر کام کر رہے ہیں۔

انٹرنز نے بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام نے 30 دن کے اندر وظیفے پر نظرثانی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ مدت کسی کارروائی کے بغیر ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کوئی باضابطہ تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ انٹرنز نے واضح کیا کہ ان کی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی اور وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک حکومت مطالبات کی منظوری کا باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری نہیں کرتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button