مقبوضہ جموں و کشمیر

گریز میں بھوک ہڑتال

صحت کی سہولیات کے بحران نے شدت اختیار کر لی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز کے رہائشیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ مظاہرین صحت کی بہترسہولیات، ایک حاملہ خاتون اور اس کے بچے کی حالیہ ہلاکتوں کی تحقیقات اور مقامی انتظامیہ میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بگتور، تلائل اور ڈاور میں ایمبولینسوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گریز ہسپتال میں گائناکالوجسٹ اور ریڈیولوجسٹ کی مستقل تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور بلڈ بینک کو مکمل طور پر فعال بنانے پر بھی زور دیا کیونکہ دور دراز علاقے میں ضروری طبی سہولیات تک رسائی نہایت ضروری ہے۔
یہ احتجاج 14 اکتوبر کو تلائل کے گاؤں مازگنڈ کی 30 سالہ حاملہ خاتون اور اس کے بچے کی موت کے بعد شروع ہوا۔ مظاہرین نے ان ہلاکتوں کی منصفانہ اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے گریز کی انتظامیہ تبدیل کرنےکا بھی مطالبہ کیا تاکہانتظامی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکے۔
مطالبات میں ہنگامی طبی خدمات کی بہتری، ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانا اور صحت کی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا شامل ہے تاکہ گریز کے رہائشیوں کو بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button