مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کوحق خودارادیت کے مطالبے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

WhatsApp Image 2023-08-26 at 12.31.12 PMسرینگر26 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، فاروق احمد توحیدی، میر شاہد سلیم اور مولانا مصعب ندوی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی مظالم اور ناانصافی کے خلاف اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے جو بھی آواز اٹھاتا ہے اسے سلاخوںکے پیچھے ڈال دیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے تمام سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی حقوق سلب کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ چار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن اور نوجوان طویل عرصے سے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں کالے قوانین کے تحت جعلی مقدمات میں غیر قانونی نظربندی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
دریں اثناءڈیموکریٹک یوتھ فورم نے شہید عمر قیوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 20 اگست 2010 کو سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے حراست میں لے کر شہید کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button