مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یومِ سیاہ منائیں گے

آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے

سرینگر:کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27اکتوبر کو یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یاد دلایاجائے کہ بھارت نے 1947 سے کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے خلاف ان کی سرزمین پرفوجی قبضہ کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس نے ریاست کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے برخلاف اس پر غیر قانونی قبضہ کیاتھا۔
یہ دن منانے کے لئے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔ ان اجتماعات میں 27اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج کے حملے کی مذمت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 5 اگست 2019 کو ہندوتوا نظریے کی حامل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت بھارتی آئین کی دفعات 370اور 35 اے منسوخ کی گئی تھیں۔
یومِ سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت قیادت نے کشمیریوں سے شہدا ء کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔ حریت کانفرنس نے جیلوں میں نظربند قیادت کے موقف پر ثابت قدم رہنے پر زور دیا تاکہ عالمی برادری کویہ واضح پیغام دیاجائے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حریت رہنماوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں۔ ان میں لوگوں سے کل کے یومِ سیاہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں 27اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا گیا ہے۔ یہ پوسٹر ایکس، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button