بھارت

بھارت :منی پور میں ہزاروں خواتین کی مشعل بردار ریلی

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع امپھال ایسٹ میں ہزاروں خواتین نے تین شہریوں کے قتل پر انصاف کے مطالبے کے لیے مشعل بردارریلی نکالی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امپھال ایسٹ میں چار مقامی کلبوں کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک واقعے میں تین شہریوں کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا۔
اس واقعے میں مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا الزام ہے۔ریلی کونتھا اہالپ، چنگمیرونگ، لائپھم کھونو اور کیرنگ کلبوں نے منعقد کیں۔ مظاہرین نے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
خواتین نے سنگاکپھم گراونڈ سے مارچ شروع کیا۔ وہ خومان پلی اور کھونگنانگ انی کارک کی جانب بڑھیں۔ بعدازاں وہ واپس پہلے مقام پر پہنچ گئیں۔ مشعلیں اٹھائے خواتین نے قتل کے خلاف آواز بلند کی اور متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button